اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: جرمن نشریہ اشپیگل نے امریکی وفاقی پولیس ادارے " ایف بی آئی " کے باخبر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد نے سعودی صحافی خاشقجی کو بہیمانہ اور دردناک انداز میں قتل کرنے کاحکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب پہلے خاشقجی کے قتل سے انکار کرتا رہا لیکن آخر کار سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے عالمی دباؤ کے تحت ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ولیعہد محمد بن سلمان کے قریبی دوست بھی شامل ہیں۔
.......
/169